
پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی ) کی جانب سے پنجاب حکومت کو ٹف ٹائم کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کا اہم اجلاس منعقدہوا جس میں بڑے فیصلے ہوئے ہیں۔
چیئرمن پی پی پی کی جانب سے پنجاب کی قیادت اور منتخب ارکان کو پنجاب حکومت کو بے نقاب کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
بلاول نے کہا ہے کہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی صوبائی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں کیونکہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، گلی گلی مسائل کے انبار لگے ہیں۔
چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے کارکنان گھر گھر جاکر عوام کو پی ٹی آئی حکومت کی نااہلیوں سے آگاہ کریں کیونکہ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی پنجاب کے عوام کے مسائل کو حل کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News