
سپریم کورٹ کی جانب سے خواجہ برادران کی ضمانت سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔
خواجہ برادران کی ضمانت کے متعلق 87 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس مقبول باقر کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔
فیصلے میں ریمارکس دیئے گئے ہیں کہ آج بھی پاکستان کے عوام کو آئین میں دیئے گئے حقوق نہیں مل رہے،جمہوری اقدار، احترام، برداشت، شفافیت اور مساوات کے اصولوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عدم برداشت، اقرابا پروری، جھوٹے دھونس، خود نمائی ترجیحات بن چکی ہیں اور کرپشن پاکستانی معاشرے میں مکمل طور پر رچ بس چکی ہے، انا پرستی اور خود کو ٹھیک کہنا معاشرے میں جڑ پکڑ چکی ہے۔
فیصلہ میں ریمارکس دیئے گئےعدالت کو انتظامی اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہی اور انتظامی اقدامات کو شفافیت ذور معقولیت کے اصول پر جانچنا چاہیے۔
واضح رہے کہ پیراگون ہاؤسنگ کیس میں نیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو دسمبر 2018 میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد خواجہ برادران نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News