
وفاقی حکومت نے میڈیا کے واجبات جلد از جلد ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔وفاقی حکومت نے میڈیا کے واجبات جلد از جلد ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے واجبات فوری طور پر دو سے تین ہفتوں میں ادا کیے جائیں گے۔
شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ کابینہ اجلاس میں اٹھایا تھا۔
عاصم سلیم باجوہ نے کابینہ کو بریفنگ میں بتایا کہ ابھی تک دو ارب روپے کے واجبات میں سے بیشتر ادا کردیے گئے ہیں ۔وزارتیں اور ڈویژنز میڈیا کے واجبات ادا کریں ۔
شبلی فراز نے کہا کہ حکومت میڈیا اسٹریٹیجی پر بھی توجہ دے رہی ہے۔آزادی اظہار رائے پر یقین ہے، حکومت میڈیا کو مزید سہولتیں فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News