
نیب قوانین میں ترامیم کا مجوزہ مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس کی کاپی بول نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
حکومت کی جانب سے مجوزہ مسودے میں نیب قوانین میں متعدد ترامیم کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
مجوزہ مسودہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی میں اپوزیشن کو مشاورت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔
تیار کردہ مسودہ میں حکومت کی چیئرمین نیب، ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز شامل ہے جبکہ موجودہ قوانین کے تحت چیئرمین کی مدت ملازمت 4 سال اور ناقابل توسیع ہے۔
مسودہ کے مطابق وفاقی، صوبائی ٹیکس معاملات پر نیب قانون لاگو نہیں ہوگا اور عوامی عہدے دار کے زیر کفالت یا بے نامی دار، نے فائدہ اٹھایا تو نیب قانون لگے گا جبکہ عوامی عہدیدار کے اچھی نیت سے کیے گئے عمل پر نیب قانون لاگو نہیں ہوگا۔
قوانین میں ترمیم میں ٹھوس ثبوت پر ہی اختیارات کا ناجائز استعمال تصور کیا جائے گا۔
مجوزہ مسودہ کے مطابق اب سے ٹیکس، لیویز اور محصولات کی تفتیش نیب کی بجائے متعلقہ ادارے کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News