گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات ہوئی جس میں کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات کی فراہمی پر بات چیت کی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کرونا کے خلاف این ڈی ایم اے کے کردار کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز سمیت 13 لاکھ افراد میں میڈیکل کٹس اور دیگرسامان تقسیم کیا،جیلوں میں قیدیوں اور عملے کو کرونا کا حفاظتی سامان دیا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی اقدامات مثالی ہیں۔
ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے گورنر پنجاب سے ہونے والی بات چیت میں کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج آنا شروع ہوئے ہیں ،پاکستان میں کورونا سے متعلق صورتحال بہتری کی طرف جارہی ہے۔
وزیر خارجہ کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات
لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے یہ بھی کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی شرح میں کمی آئی ہے اوروینٹی لیٹرزپرموجود افراد کی تعداد بھی کم ہوئی ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے ہونے والی ملاقات میں زوردیا کہ عید کےموقع پربھی کورونا سے بچاوؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کویقینی بنانا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
