Advertisement
Advertisement
Advertisement

فروغ نسیم کی ایک بار پھر کابینہ میں واپسی

Now Reading:

فروغ نسیم کی ایک بار پھر کابینہ میں واپسی

وفاقی حکومت کی جانب سے فروغ نسیم کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے فروغ نسیم کے کابینہ میں واپسی کے فیصلے پر فروغ نسیم کل وزیر قانون کا حلف اٹھائیں گے جبکہ حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں ہوگی۔

فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ

خیال رہے کہ فروغ نسیم موجودہ حکومت میں تیسری بار وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔

اس سے قبل جسٹس قاضی فائز کیس میں وکالت کے باعث فروغ نسیم نے استعفیٰ دیا تھا۔

Advertisement

ڈاکٹر فروغ نسیم کا بطور وفاقی وزیر قانون و انصاف استعفیٰ منظور

فروغ نسیم نے مستعفی ہونے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم کی درخواست پر جسٹس قاضی فائزعیسٰی ریفرنس پر وفاق کی نمائندگی کا فیصلہ کیا ، کسی کے خلاف ذاتی عناد نہیں ہے اور نہ ہی خلاف قانون کبھی کوئی کام کیا۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم مستعفی

اس سے قبل بیرسٹر فروغ نسیم نے نومبر 2019 میں بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت سے متعلق کیس کی پیروی کرنے کے لیے وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور خود وفاق کے وکیل کے طور پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

وزیر قانون فروغ نسیم اپنے عہدے سے مستعفیٰ

سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کیس کی پیروی کے لیے مستعفی ہونے والے بیرسٹر فروغ نسیم کو کیس کا فیصلہ آنے کے بعد حکومت نے دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر