
وفاقی حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم پر پاک فوج کی 120کمپنیز تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے خلاف دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پاک فوج کی 120 کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے منظوری لے لی گئی ہے اور دسمبر 2020 تک ڈیم کے علاقے میں پاک فوج کی کمپنیاں تعینات کردی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق 442 ارب روپےکی لاگت سےدیامربھاشاڈیم کی تعیمرشروع ہونےپر سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے تعیناتی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ فوج کی ایک کمپنی میں 80 سے 150 جوان ہوتے ہیں جن کی قیادت میجر یا کیپٹن رینک کا افسر کرتا ہے۔
دیامر بھاشا ڈیم ملک کا تیسرا بڑا ڈیم ہوگا ، وزیراعظم
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان چلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کے سائٹ وزٹ پر پہنچے جہاں انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہی قوم ترقی کرتی ہے جو مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے بناتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ ماضی میں حکومتوں نے غلط فیصلے کیے جس کے باعث ہم ترقی میں دیگر ممالک سے پیچھے رہ گئے، 90 کی دہائی میں کیے گئے فیصلوں سے ملک کو نقصان ہوا اور معیشت کمزور ہوئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News