ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان نے کہا ہےکہ حکومت نے تحصیل اور ضلع سطح پر اسپتالوں میں وبائی امراض کیلئے سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے ۔
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی زیر صدارت کوڈ 19 پر صوبائی نمائندوں کے ساتھ اجلاس ہوا۔
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان نے اجلاس میں کہا کہ حکومت نے تحصیل اور ضلع سطح پر اسپتالوں میں وبائی امراض کیلئے سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی پروگرام میں 70 ارب سے وفاقی حکومت کورونا کے تدارک صوبوں ک ساتھ ملکر کام کریگی، کورونا کے تدارک کیلئے لائف سیونگ ادویات اور آلات کیلئے فنڈز فوری جاری کیے گئے، فنڈنگ سے نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام، واٹر اور سینی ٹیشن کا قومی پروگرام سمیت صوبوں میں چار ترجیحی قومی اقدامات کو سپورٹ کیا جائیگا۔
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے کورونا کے پیش نظر کورنٹائن اور لیبز کے قابل اعتماد نیٹ ورک کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ حکومت لوگوں روزگاری کی فراہمی کیلئے متحرک ہے۔
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے صوبوں کو دو سال کیلئے کورونا پر اپنا روڈ میپ تیار کرنے پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
