Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سندھ کی ترقیاتی کاوشوں میں وفاق مکمل تعاون کرے گا، اسد عمر

Now Reading:

حکومت سندھ کی ترقیاتی کاوشوں میں وفاق مکمل تعاون کرے گا، اسد عمر
اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدام اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے جاری  ترقیاتی کاوشوں  میں وفاقی حکومت مکمل تعاون کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر  برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدام اسد عمر  سے گورنر سندھ عمران اسماعیل   نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پی ایس ڈی پی کے تحت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر  اسد عمر نے  کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی پیکیج منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کا عزم کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ  موجودہ حکومت کی اولین ترجیح  سندھ کے  شہریوں کو درپیش شہری اور نقل و حرکت سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ’ کے فور ‘ منصوبے پر صوبائی حکومت کے جواب کا انتظار کر رہی ہے ۔وفاقی حکومت اپنے فنڈز کا حصہ فراہم کرنے اور اس منصوبے کو تیز کرنے کے لیے درکار تمام اقدامات کرنے کے  لیے پرعزم ہے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل  نے وفاقی وزیر اسد عمر کو سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی (ایس آئی ڈی سی ایل) کے ذریعہ جاری مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اس  کمپنی کے ذریعہ چلائے جانے والے منصوبے وقت پر مکمل ہوجائیں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر