Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبدالستار ایدھی نے اس ملک کے لوگوں کی خدمت کی، بلاول

Now Reading:

عبدالستار ایدھی نے اس ملک کے لوگوں کی خدمت کی، بلاول
عبدالستار

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے اس ملک کے لوگوں کی مستقل مزاجی کے ساتھ خدمت کی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عبدالستار ایدھی کے یومِ وفات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج ہم پاکستان کے سب سے بہترین فرزند عبدالستار ایدھی کو یاد کررہے ہیں۔

Advertisement

اپنے پیغام میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی نے سادگی اور شان سے اس ملک کے لوگوں کی مستقل مزاجی کے ساتھ خدمت کی۔

دکھی انسانیت کے مسیحا ایدھی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے بانی عبدالستار ایدھی کو ہم سے جدا ہوئے چار سال بیت گئے۔

عبد الستار ایدھی نے زندگی میں بیشتر چیلنجز کا سامنا کیا مگر ان کی صاف نیت اور مستقل مزاجی نے انہیں ہر میدان میں کامیابی سے ہمکنار کیا۔

عبدالستار ایدھی کو جدا ہوئے چار برس بیت گئے

عبدالستار ایدھی 1928 کو بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے تھے۔

Advertisement

قیام پاکستان کے بعد کراچی میں قیام کرنے والے عبدالستار ایدھی نے 1951 میں ایک چھوٹے کمرے سے دکھی انسانیت کی خدمت کا آغاز کیا تھا۔

عبدالستار ایدھی نے ایدھی فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی تو جیسے لاوارث بچوں اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کو سہارا مل گیا۔

ایدھی کی ایمبولنس سروس نے بڑے سانحات سے لے کر چھوٹے حادثات تک میں انسانی خدمت کی وہ مثالیں پیش کیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 3,667 پوائنٹس گر گیا
سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
کیڈٹ کالج وانا خودکش حملے کی اندرونی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی
کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا، محسن نقوی
اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ، 12افراد شہید، 30 زخمی
27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر