
کراچی میں دہشت گردی کے خدشات کے باعث شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں دہشت گردی کے خدشات کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کراچی کے حساس مقامات سمیت تفریحی مقامات پر رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی ریہرسیل جاری ہے۔
رینجرز نے سفاری پارک میں بھی مشق کی،جس میں رینجرز کی 10 سے زائد موبائلوں نے حصہ لیا ۔اس سے قبل سرکاری و نجی اہم مقامات پر بھی ریہر سیل کی گئی ۔
دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے باعث سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی،اسمبلی کی حفاظت پولیس کے ریپڈ رسپانس فورس کے حوالے کرتے ہوئے نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News