Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت کو کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کا ساتھ دینا چاہئیے، بلاول

Now Reading:

وفاقی حکومت کو کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کا ساتھ دینا چاہئیے، بلاول
بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کا مکمل ساتھ دینا چاہئیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج ہم نے پورے گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس کیا۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم نے پورے پاکستان کے طبی عملے کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی، ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ وہ ملک میں مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر کے پرامن احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز پر تشدد کرکے انہیں گرفتار کیا گیا، آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز صرف اپنے حقوق کا مطالبہ کررہے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز مطالبہ کررہے تھے کہ انہیں دیگر پاکستان کے ڈاکٹرز کی طرز کی طبی سہولیات دی جائیں، ہم آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان کے ڈاکٹرز کو سندھ کی طرز کا رسک الاؤنس دیا جائے اور ہماری زندگیوں کو بچانے کے لئے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے طبی عملے کو سہولیات مہیا کی جائیں۔

Advertisement

سندھ جلد ڈاکٹروں کی سیکیورٹی کے لئے بھی قانون سازی کرے گا، بلاول بھٹو زرداری

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کے الگ الگ ویڈیو لنک اجلاس منعقد کیا گیا۔

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ طبی آلات مانگنے پر حکومتوں نے ڈاکٹروں سے مجرموں کی طرح کا سلوک کیا گیا جبکہ ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹرز سے مشاورت کرتی مگر انہیں گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ڈاکٹرز مجرم نہیں ہیں بلکہ ہمارے مسیحا ہیں، اپنی زندگیاں داؤ پر لگاکر ہماری زندگیاں بچانے والے ڈاکٹرز کو لاوارث چھوڑنا سفاکیت کی انتہا ہے جبکہ عام دنوں اور خصوصی طور پر وباء کے دنوں میں ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان کو شرم آنی چاہئیے کہ اپنے اعلان کے باوجود انہوں نے ایک بار بھی ڈاکٹرز سے مشاورت نہیں کی، یہ کیسے حکمران ہیں کہ ڈاکٹرز کے بجائے غیرمتعلقہ لوگوں سے پوچھ رہے ہیں کہ وباء سے کیسے نمٹا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانی پھنس گئے ، زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر