
ماہ ذی الحج کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحٰی 31 جولائی کو ہوگی یا یکم اگست کو ،ماہ ذی الحج کے چاند کی رویت کا فیصلہ ملک بھر سے حاصل ہونے والی شہادتوں کے بعد کیا جائے گا ۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی ماہ ذی الحج کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ ملک بھر سے رویت ہلال کمیٹی کی شہادتیں وصول کرنے کے بعد کرے گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہہ چکے ہیں کہ ذی الحج کا چاند آج نظر آجائے گا اور عید الاضحٰی 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News