
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) ہوگی۔
جمیعت علمائے اسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا شکر گذار ہوں کہ وہ ایک بار پھر ملے ہیں ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ لاہور میں تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی ہے ۔ معیشت ، ایف اے ٹی ایف اور دہشتگردی پر جو قانون سازی ہو رہی ہے اس پر بھی بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایف اے ٹی ایف کا نام لے کر جو قانون سازی چاہتی ہے اس پر بات ہوئی ہے ۔ عید کے بعد اے پی سی ہوگی۔
مڈ ٹرم الیکشن سے متعلق چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی جو ہوگی اس پہ مل عمل کر یں گے ۔اپوزیشن میں رہبر کمیٹی یا اے پی سی کے ذریعے مل کر چلیں گے ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان تمام صوبوں کے عوام ایک صفحے پر ہیں کہ عمران حکومت کا خاتمہ ہو ۔ عمران کی حکومت نے عام آدمی کی زندگی ،صحت اور معاشی حالات خطرے میں ڈال دیے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عوام کے مطالبے کے ساتھ جانا ہوگا ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔ بیماری پر سیاست کرنے پر مذمت کرتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News