مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان ہنر مندافرادی قوت اور مؤثر آئی ٹی انفرااسٹرکچر سے مالامال ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ سافٹ ویئر بنانےوالے اداروں کی تنظیم سے ملاقات مفید رہی۔
مشیر تجارت نے بتایا کہ ملاقات میں آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور عالمی منڈیوں تک رسائی پر بات چیت ہوئی۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ عالمی اور مقامی سطح پر آئی ٹی کی بے پناہ طلب موجود ہے ۔پاکستان ہنر مندافرادی قوت اور مؤثر آئی ٹی انفرااسٹرکچر سے مالامال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت آئی ٹی برآمدات کےفروغ کے لیے مکمل تعاون کرےگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
