Advertisement
Advertisement
Advertisement

کلبھوشن یادیو کو این آراو دینا انتہائی شرمناک ہے، احسن اقبال

Now Reading:

کلبھوشن یادیو کو این آراو دینا انتہائی شرمناک ہے، احسن اقبال
کلبھوشن

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو این آراو دینا انتہائی شرمناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان اپوزیشن کو ہر قیمت پر این آراو نہ دینے کا اپنا عزم زوردار طریقے سے دہراتے ہیں۔

Advertisement

اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان سے کسی نے این آراو مانگا ہی نہیں مگر جس پھرتی سے وہ اور ان کی حکومت کلبھوشن یادیو کو این آراو دینے کی پھرتیاں دکھا رہے ہیں وہ انتہائی شرمناک ہے۔

حکومت کلبھوشن یادیو کو این آر او دے رہی ہے

دوسری جانب مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قانون سازی کرکے کلبھوشن کو کیوں رعایت دی رہی ہے؟ حکومت کیوں ایک بھارتی جاسوس کی سہولت کار بنی ہوئی ہے؟

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کلبھوشن پاکستان کا مجرم ہے، اس نے اقبال جرم کیا اسے سزا سنائی گئی، ہم کبھی تجارت کھول رہے ہیں کبھی کلبھوشن پر آرڈیننس نکالتے ہیں،کشمیر مقتل بنا ہوا ہےآج کون مودی کا یار ہے؟پاکستان کی عزت کیوں بیچ رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر