Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی جی رینجرز کا سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ

Now Reading:

ڈی جی رینجرز کا سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ
سینٹرل پولیس آفس

کراچی۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل عمر احمد بخاری نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس میں آمد پرآئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی جانب سے ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل عمر احمد بخاری کا استقبال کیا گیا۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہدائے سندھ پولیس کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی اور پھول چڑھائے۔

آئی جی سندھ سے ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملے کے دوران پولیس ٹیم میں شامل غازیوں کی جواں مردی، جرأت اور بہادری کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ڈی جی رینجرز کی جانب سے دہشتگردی کے واقعہ میں شہید پولیس افسر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تعزیت بھی کی گئی۔

Advertisement

صدر مملکت کی شہدائے کارگل کو شاندار خراج عقیدت

اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے اپنے محکمے کی جانب سے مستقبل میں بھی سندھ پولیس کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جرائم کےخلاف رینجرز سندھ پولیس کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمہ وقت مستعد اورچوکنا رہتے ہوئے پولیس کے شانہ بہ شانہ سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو مذید ٹھوس اور غیر معمولی بنائیگی۔

آئی جی سندھ کی جانب سے سی پی او آمد پر ڈی جی رینجرز سندھ کا شکریہ ادا کیا گیا اور بتایا گیا کہ جرائم کے خلاف یقینی کامیابی کا انحصار پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی کے دیگر اداروں کے مابین نا صرف بہترین اور مؤثر روابط پر ہے بلکہ معلومات کے تبادلوں اور ان معلومات کو بروقت فالو کرکے منظم اور مشترکہ ایکشن پر بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر