
امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام معاشی فیصلے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کررہے ہیں، پی ٹی آئی کے اپنے کارکنان مایوسی کا شکار ہیں۔
امیرجماعت اسلامی سینیٹرنے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کی بجائے حکومت نے 70لاکھ افراد کوبے روزگارکیا جبکہ اوورسیزپاکستانیوں کے ساتھ جو سلوک موجودہ حکومت نے کیاماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
اپنے بیان میں سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ اور پی پی کے اپنے مسائل ہیں حقیقی اپوزیشن صرف جماعت اسلامی ہے۔
امیرجماعت اسلامی سینیٹرنے مزید کہا کہ نام نہاد ریاست مدینہ میں مساجد کو شہید جبکہ مندروں کو تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کا حل خود دار حکومت کے قیام کے بغیر ممکن نہیں۔
واضح رہے اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مجلس عاملہ کے دو روزہ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے قائم حکومتوں کے نتائج اچھے نہیں نکلے، بائیس ماہ میں تبدیلی کا خواب چکنا چور ہو گیا۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا تھا کہ اس حکومت نے کسی سے بھی کیا ہوا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ، لوگ حکومت کی کارکردگی سے تنگ آ چکے تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے بھی پشیمان ہیں اور اسٹیبلشمنٹ بھی عوام کی تنقید کا حدف بن رہی ہے۔
سراج الحق نے مزید کہا تھا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات انتخابی وعدوں اور نعروں مے برعکس ہیں، اس حکومت کی عدالتوں میں بھی انصاف نہیں مل رہا جبکہ اسمبلی میں عوامی مسائل کے حل کے بجائے گالم گلوچ پر زور ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News