جامعہ کراچی نے میڈیکل طلباء کے امتحان لینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی نے میڈیکل طلباء کے امتحان کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا جس ک تحت بی ڈی ایس اور ایم بی بی ایس کے امتحان اگست میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بی ڈی ایس کے امتحانات 5 اگست سے شروع ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق بی ڈی ایس کے امتحانات کے بعد ایم بی بی ایس کے امتحانات ستمبر میں لیے جائیں گے جبکہ بی ڈی ایس کے امتحانات کے لیے چار امتحانی مراکز قائم کردئیے گے۔
جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں مزید کہا گیا ہے کہ امتحانات کے دوران کے کورونا وائرس کی ایس او پی پر عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔
میڈیکل کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے
یاد رہے اس سے قبل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے رمضان المبارک میں میڈیکل کے امتحانات نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
ترجمان یو ایچ ایس کا کہنا تھا کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سپلیمنٹری امتحانات اب عید کے بعد ہوں گے اور یہ فیصلہ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
ترجمان یو ایچ ایس نے مزید کہا تھا کہ ملتوی کیے گئے سپلیمنٹری امتحانات یکم جون سے شروع ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
