
ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا جس سے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا جس کے باعث مٹھائی، کیک، بیکری آئٹمز اور دیگر میٹھی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں چینی فی کلو 90روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ شہرسے باہر چینی فی کلو 95 اور100روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے پر شہری نالاں نظرآتے ہیں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی نایاب ہوگئی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی خیال رہے کہ ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے جس کے باعث سندھ، خیبرپختونخو اور پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا اور اس کی قلت بھی پیدا ہوگئی۔
فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹے کی فی کلو گرام قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا گیا تھا۔
فائن آٹے اور میدے کی قیمتوں میں بھی اضافہ
آٹے کی میں 6 روپے کا اضافہ کے بعد ڈھائی نمبر آٹے کی 10 کلو کی بوری 545 روپے کی ہوگئی جبکہ چکی کے آٹے کی 10کلو بوری 620 روپے کی ہوگئی تھی۔
آٹے کی قیمت میں اضافے سے گندم کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی کلو گندم کی قیمت 48 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News