
معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ بے چارے مولانا کی بے روزگاری نے انہیں ڈاکیے کا کردار ادا کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے شہبازشریف اور فضل الرحمان کی میڈیا ٹاک پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایک کرپٹ سے دوسرے کرپٹ تک پیغام رسانی اب مولانا کی کل سیاست ہے۔
شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا انہیں آج ایک این آر او مل جائے یہ آپ کو پہچاننے سے انکار کردیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا صاحب! جنہوں نے ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا ، ان کے درمیان کمیشن ایجنٹ بن کر کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ مولانا ناکام دھرنے کی خفت مٹانے کے لیے تیہتر کے آئین کے تناظر میں پریشان ہیں۔
شہباز گل نے شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کی اطلاع کے لیے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت خطے میں سب سے کم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News