
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیاء اور بحیرہٴ ہند کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کر رہا ہے۔
صحافیوں کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضہ کو 360 گذر چکے ہیں کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے بھارت نے وادی میں نماز عید پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جو کہ شدید قابلِ مذمت ہے اقوام متحدہ بھارتی اقدامات کا نوٹس لے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مسلسل ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی جاری ہے بھارتی رویہ خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے بھارت بحیرۂ ہند کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کر رہا ہے جبکہ بھارت دنیا میں ہتھیاروں کا سب سے بڑا درآمد کنندہ بن چکا ہے پاکستان اس تمام تر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے رافائل طیاروں کی خریداری کی رپورٹس دیکھی ہیں رافائل طیارے جدید نظام سے لیس ہیں ہمارے فرانس سمیت دیگر ممالک سے دو طرفہ تعلقات ہیں اور ان ممالک سے مختلف معاملات پر بات ہوتی رہتی ہے تاہم رافائل طیاروں کی بھارت کو فروخت کرنے کا معاملہ تاحال فرانس سے نہیں اٹھایا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد کی تاریخ بارے مصدقہ اطلاع نہیں پاکستان افغان طالبان کی طرف سے عید کے موقع پر جنگ بندی اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں قیدیوں کے تبادلے سمیت مختلف نکات پر دونوں اطراف سے وعدوں کی پاسداری ہونی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن جادیو کو تیسری قونصلر رسائی کے حوالے سے پاکستانی پیشکش کا تاحال بھارت سے کوئی جواب نہیں آیا ۔ بی جے پی حکومت ہندوتواء ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جو کہ علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے اور بھارتی حکومت کے اقدامات اقلیتوں کیلئے خطرناک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News