Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف، وزیراعظم سمیت دیگر اہم شخصیات کا شیخوپورہ ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

Now Reading:

آرمی چیف، وزیراعظم سمیت دیگر اہم شخصیات کا شیخوپورہ ٹرین حادثے پر اظہار افسوس
شیخوپورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شیخوپورہ ٹرین حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شیخوپورہ کے قریب افسوسناک ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا گو ہوں۔

 دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ ٹرین حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، میری دعائیں اور ہمدردیاں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کیساتھ ہیں۔

اپنے پیغام میں عمران خان نے زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں کم از کم 20 افراد دم توڑ گئے۔ زیادہ تر سکھ یاتری ننکانہ صاحب سے واپس جارہے تھے۔

Advertisement

وزیراعظم نے حکام کو تمام خاندانوں کو سہولیات اور دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے آپریشنل سیفٹی ایس او پیز کا فوری جائزہ لیا جائے گا۔

شیخوپورہ کے قریب ٹرین کو حادثہ،19 سکھ یاتری ہلاک

Advertisement

اس موقع پر معاون خصوصی وزیراعظم عاصم سلیم باجوہ نے بھی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شیخو پورہ کے قریب ایکسپریس ٹرین کے سکھ کمیونٹی کی بس سے افسوسناک تصادم میں 19 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ غنزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعاگو ہیں۔

Advertisement

معاون خصوصی وزیراعظم عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ میں ریلوے کراسنگز کو انڈر پاسز اور اوور ہیڈ بریجز میں تبدیل کیا جائے گا جبکہ ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کراسنگز حادثات کی روک تھام ممکن ہو گی۔

دریں اثنا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس اور حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس عرصے میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری کے ساتھ پیش آنے والے اس حادثہ کی خبر پر دل گرفتہ ہوں۔

وزیر خارجہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

یاد رہے کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس  شیخوپورہ  کے قریب حادثے کا شکا ہوگئی تھی ، مسافروں سے بھری ویگن ٹرین سے ٹکرانے کے نتیجے میں 19 سکھ یاتری ہلاک ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر