Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا نیا پروگرام ایک بشر دو شجر کا آغاز

Now Reading:

حکومت کا نیا پروگرام ایک بشر دو شجر کا آغاز

حکومت کا نیا پروگرام ایک بشر دو شجر، راجن پور میں مون سون کے موسم میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا گرین پاکستان کے حوالے سے نئے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا، راجن پور میں بھی مون سون کے آغاز کے ساتھ ہی نئے پودے لگائے جا رہے ہیں۔

کوٹ مٹھن راجن پور، جام پور اور روجھان میں 7700 سے زائد انجیر، فالسہ، جامن، بیری، امرود کے پودے لگائے گئے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں سیاسی نمائندوں افسران اور اسکول کے بچوں نے شرکت کی اور ایک ساتھ پودے لگائے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو عالمی سطح پر پذیرائی کی صورت میں امریکا، فرانس، پیرس کی عالمی ماحولیاتی تنظیموں کے نمائندوں نے وزیر اعظم کو تعریفی خط ارسال کیا تھا۔

Advertisement

امریکا، فرانس، پیرس کی عالمی ماحولیاتی تنظیموں نے کورونا کے دوران وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو روشن مثال قرار دیا تھا ۔

عالمی تنظیموں نے اپنے خط میں کہا کہ ماحولیات سےمتعلق وزیراعظم عمران خان کی کوششیں دنیا کے لیے مثالی ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر