
صوبہ بلوچستان میں رات 10 بجے تک دکانوں اور شاپنگ مال کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے شاپنگ مالز،مارکیٹوں اور دکانوں کو صبح 9 سے رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 6 دن کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی اور یہ اجازت حکومت کی جانب سے 30 جولائی تک دی گئی ہے۔
دوسری جانب ملک میں آج کورونا سے مزید 44 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5475 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 259999 تک جاپہنچی ہے۔
ملک بھر سے آج کورونا کے مزید 1753 کیسز اور 44 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ 1155 کیسز 34 ہلاکتیں، پنجاب 484 کیسز 8 ہلاکتیں، اسلام آباد 52 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 25 کیسز ایک ہلاکت اور کشمیر سے 37 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک میں آج کورونا سے مزید 44 اموات، مجموعی تعداد 5475 ہوگئی
یاد رہے عید الفطرسے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے تمام شاپنگ مالز کھولنے کا حکم دیتے ہوئے ہفتے اور اتوار کو بھی ملک کی تمام چھوٹی مارکیٹیں اور تمام مالز کھلی رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر کے تمام مالز، دکانیں اور بازار کھول دیئے جایئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News