
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انور الحق قادری کے لئے نئی مشکلات پیدا ہونے لگی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
نور الحق قادری کیخلاف سرکاری عمارت اپنے بزنس پارٹنر کو کرائے پر دینے سے متعلق ریکارڈ حاصل کیا جا چکا ہے جبکہ واضح رہے کہ وزیر مذہبی امور کیخلاف اختیارات کے غلط استعمال کی شکایت پر چئیرمین نیب نے جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔
نیب کا شکایات سیل نور الحق قادری کے اثاثوں کی بھی مکمل معلومات حاصل کرے گا اور شکایات کی مکمل تصدیق کے بعد باقاعدہ انکوائری شروع کئے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
نیب کی جانب سے حج کی اشتہاری مہم میں مبینہ بے ضابطگیوں کی بھی مکمل چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں گزشتہ دو سال کی اشتہاری مہم کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔
نیب کی جانب سے اشتہاری ایجنسیوں اور پی آئی ڈی سے بھی ریکارڈ لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حج اشتہاری مہم کی چھان بین کا فیصلہ مبینہ بے ضابطگیوں پر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News