Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس سے بڑا لطیفہ کیا ہو گا کہ پسر زرداری کرپشن پر بات کریں، شہباز گل

Now Reading:

اس سے بڑا لطیفہ کیا ہو گا کہ پسر زرداری کرپشن پر بات کریں، شہباز گل
شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ اس سے بڑا لطیفہ اور ڈھٹائی کیا ہو گی کہ پسر زرداری کرپشن پر بات کریں۔

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل  کا کہنا تھا کہ  خوامخواہ بھٹو  پرچی چیئرمین کو لیڈر ظاہر کرنے کے لیے روزانہ ایک پریس کانفرنس رٹا کر پڑھائی جاتی ہے۔

شہباز گل نے بلاول بھٹو کو کہا کہ لیڈرشپ موروثی نہیں ہوتی یہ ایک خداداد صلاحیت  ہے اور آپ میں یہ سہولت موجود نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن پر کوئی وہ شخص بات کرے جس کی کوئی رتی برابر تو کریڈیبلٹی ہو۔ انہیں شرم بھی نہیں آتی جب کرپشن کا لفظ منہ سے نکالتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ ہاتھ ملانے کے بعد اپنی انگلیاں گن لیں، انٹرنیشنل میڈیانے کس عظیم شخصیت کے بارے میں یہ لکھا؟ جی ہاں سرے محل، سوئس اکاونٹس، مسٹر ٹین پرسنٹ جعلی اکاؤنٹس، اومنی،زرداری صاحب کی وجہ شہرت ہیں۔

Advertisement

شہباز گل نے کہا کہ  پسر زرداری! آپ الٹے بھی لٹک جائیں، عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کر سکتے۔ حالات یہ ہیں کہ کرپشن  میں لفظ  زرداری کرپشن کا استعارہ بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کوئی بعید نہیں مستقبل کی ڈکشنریوں میں کرپشن لفظ کی اگلی فارم   زرداری  ملے آنے والی نسلوں کو ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر