مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاق میں جو حکومتیں بینچ میں بیٹھیں وہ بھی کہتی ہیں حکومت جعلی ہے اور ملکی معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے اور ملک کی تباہی میں نااہل حکمرانوں کو لانے والے بھی برابر کے حصہ دار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مولانافضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کراچی کے شہریوں کے ساتھ ظلم ہے اور لوڈ شیڈنگ پر کراچی کے شہریوں کی ساتھ ہیں کیونکہ اس سے عوام پر اخراجات کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کو کسی سانحہ کا ذمہ دار ٹہرانا میری بس کی بات نہیں ہے یہ عدالتوں کا کام ہے، عدالتیں تمام معاملات دکھیں گی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صابق صدر زرداری صحت مند ہیں انکی دعوت پر ملاقات کی تھی اور آئین کو اصل روح کے ساتھ بحال کرنے پر، صوبوں کے حقوق کے قائل ہیں۔
مولانا صاحب نے بتایا کہ کل کی ملاقات میں بہت سے سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کو وفات قرار دے چکے تھے وہ صحت مند تھے اور اٹھارویں آئینی ترمیم پر آصف زرداری کا موقف واضع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
