
وفاقی وزیر عمر ایوب کی جانب سے بجلی کی قیمتوں اور گردشی قرضوں میں اضافے کی ذمہ داری مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور کے آخری ڈیڑھ سال میں بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی تھی اور ن لیگ کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ٹرانسمیشن کی پیداوار 18ہزار سے بڑھا کر 25ہزار میگا واٹ کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے
انہوں نے بتایا کہ ن لیگ جب حکومت سے گئی تو گردشی قرضوں کا ماہانہ اضافہ 39ارب تھا جبکہ تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد گردشی قرضہ 12ارب ماہانہ پر لے آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News