Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوانوں کی ترقی، خوشحالی اور خود مختاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، عثمان ڈار

Now Reading:

نوجوانوں کی ترقی، خوشحالی اور خود مختاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، عثمان ڈار

Synopsis

نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی، خوشحالی اور خود مختاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

عثمان ڈار نے بتایا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے فیز ٹو میں تمام بینکس کو شامل کرلیا گیا ہے، پروگرام میں25ارب روپے نوجوان لڑکیوں کے لئے رکھے گئے ہیں کیونکہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ہنرکو اجاگر کرکے آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوان افرادی قوت کو اکنامک فورس بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اسی سلسلے میں حکومت کی جانب سے کامیاب جوان پروگرام کے فیز ٹو میں تمام بینکس کو شامل کرلیا گیا ہے اورنوجوانوں کو بینکوں سے ملنے والے قرضے پر مارک اپ مزید کم کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا جہاں پر عثمان ڈار نے لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد سے ملاقات کی۔

دورہ اور ملاقات کے بعد وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام کے فیز ٹو میں تمام بینکس کو شامل کرلیا گیا ہے، پروگرام میں25ارب روپے نوجوان لڑکیوں کے لئے رکھے گئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب صدر چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ ملک میں نوجوانوں کی بڑی تعداد روز گار کی تلاش یا بہتر روزگار کے مواقعوں کے حصول کے لئے بیرون ملک چلی جاتی ہے اور گزشتہ ادوار میں روزگار کے لئے بیرون ملک جانے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک اتنی بڑی تعداد میں افرادی قوت کی کمی کا متحمل نہیں ہو سکتا لیکن کامیاب نوجوان پروگرام سے صنعتوں کے لئے موزوں افرادی قوت کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر