
وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ نیب قانون میں ترمیم کے لئے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جتنی مرضی کوشش کرلیں کسی کواین آر او نہیں ملےگا۔
وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے اوراحتساب کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اے پی سی میں اپنی غلطیوں پر قوم سے اجتماعی معافی مانگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ سرے محل کیسے خریدا گیا اور سوس بینکوں میں65ملین ڈالرکہاں سے آئے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نہ کھاتے ہیں نہ ہی کھانے دیتے ہیں جنہوں نے ٹی ٹی کے ذریعہ کرپشن کے پیسے سے بیرون ممالک اثاثے خریدے ان کو واپس آنا چاہیے کیونکہ زلفی بخاری اور شہزاد اکبر نے جو اثاثے بنایے وہ انہوں نے اپنے کاروبار سے سیاست میں آنے سے قبل اور حکومت بنانے سے قبل بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ ملک این آر او کا متحمل نہیں ہو سکتا، اگر ہم چاہیں بھی تو این آر او نہیں ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News