Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاک ڈاؤن کے دوران 192 کشمیری شہید جبکہ 1326 زخمی

Now Reading:

لاک ڈاؤن کے دوران 192 کشمیری شہید جبکہ 1326 زخمی
192 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی فوج نے 192 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور 1326 کو زخمی کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کے 11 ماہ کے دوران 192 کشمیری کو شہید ،اور 1326 کو زخمی کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن اور کرفیو لگا دیا جسے آج گیارہ ماہ گذر گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران غاصب فوج نے 192 کشمیریوں کو شہید کیا، 9 خواتین بیوہ ہوئیں، 22 بچے یتیم اور935 گھروں کو مسمار کر دیا گیا، ہزاروں سیاسی کارکن اور رہنما گھروں میں نظر بند اور گرفتار کر لیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے، تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کیے جانے والے مکمل لاک ڈاون کے فیصلے کے مطابق عمل درآمد شروع کردیا تھا۔

کشمیر دوہرے لاک ڈاؤن کا شکار ہے، اسد مجید خان

آزاد کشمیر میں میڈیکل اسٹورز، کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ اکثر و دیگر کاروباری بھی بند کردیئے گئے ۔

مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے کے مطابق آزاد کشمیر کے 11 انٹری پوائنٹس پر اقدامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں جبکہ مارکیٹیں،شاپنگ مالز بھی بند کر دیئے گئے تھے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے دارالحکومت مظفرآباد سمیت ریاست بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا جس پر عمل درآمد کے بعد مکمل لاک ڈاؤن کے باعث عوام کو غیر ضروری سفر سے روک دیا گیا ۔

خیال رہے کہ مرکزی انجمن تاجران آزاد کشمیر و تاجر جائنٹ کمیٹی مظفرآباد نے حکومتی لاک ڈاؤن کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ گذشتہ فارمولے کے تحت کاروبار جاری رکھیں گے کسی نیے نوٹیفیکیشن کو نہیں مانتےکل سے کاروباری مراکز کھول دینگے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت
سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر