Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبے میں گندم اور آٹے کی قلت نہیں ہے، ناصر حسین

Now Reading:

صوبے میں گندم اور آٹے کی قلت نہیں ہے، ناصر حسین
گندم اور آٹے

صوبائی وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم اور آٹے کی قلت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کے بحران کا ذمہ دار محکمہ خوراک سندھ نہیں ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں خوراک محکمے نے وفاقی حکومت کے محکمے پاسکو اور دیگر صوبوں سے 98فیصد گندم خریداری کی۔

وزیراطلاعات نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلی سندھ کی صدارت اس متعلق اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں آٹے اور گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ ہوا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے وفاق سے گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم بلوچستان یا خیبرپختونخوا سے اسمگل ہو رہی ہے وفاقی حکومت سے درخواست کرتا ہوں اسمگلنگ کو روکیں۔

Advertisement

آٹے کی قیمتیوں میں بتدریج اضافہ

وزیراطلاعات نے دعویٰ کیا کہ یہاں پر آٹا دیگر صوبوں سے سستا مل رہا ہے لیکن خیرہ اندوزی کی وجہ سے کراچی کے لوگوں کو آٹا مہنگا مل رہا ہے، جہاں جہاں ذخیرہ اندوزی کی گئی ہے ان پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں جن لوگوں نےذخیرہ اندوزی کی ہےان کو وارننگ دے رہا ہوں۔

وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی ایسا تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ اگر وفاق کی پالیسی بہتر ہو تو ہم ضرور ان کے احکامات کے پابند ہوں گے ۔

وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی نے آئی جی سندھ سمیت تمام ڈپٹی کمشنرز کو کریک ڈائون کا حکم دیا ہے، ذخیرہ اندوز سن لیں مکمل کریک کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر