
صارفین کیلئےبجلی مزیدمہنگی، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا خطرہ وقتی طورپرٹل گیا ہے،، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی جس کے بعد اب صارفین کومجموعی طور پر 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
نومبر2019 کیلئے 98 پیسے ، دسمبر2019 کیلئے 1 روپے 88 پیسے ، جنوری 2020 کیلئے 93 پیسے، فروری کیلئے 39 پیسے اورمارچ کیلئے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔
بجلی کی قیمتوں میں 5 ماہ کا اضافہ اگست کے بلوں پرلاگوہوگا ، اگست میں صارفین 30 ارب روپے اضافی ادا کریں گے۔
نیپرا نے اپریل کےمہینے کیلئے 68 پیسے ، مئی کیلئے 1 اروپے 17 پیسے اورجون کیلئے 1 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ستمبرکے بلوں پرہوگا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
ستمبرمیں صارفین کو35 ارب روپے کا ریلیف ملے گا ، 300 یونٹ استعمال کرنےوالے اورزرعی صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے ، قیمتوں میں اضافےاورکمی کا اطلاق حکومتی نوٹیفکیشن کےبعد ہوگا۔
دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک کی دستاویزات کی سکروٹنی کا بھی فیصلہ کرلیا ، اسکروٹنی کے بعد کے الیکٹرک کی بجلی قیمتوں میں اضافہ کی درخواست پردوبارہ سماعت ہوگی۔
نیپرا کےمطابق کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 188 ارب روپے سے زائد مانگے تھے ، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی ردوبدل کی درخواست کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News