Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی صورت عوام کے حق حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، مولابخش چانڈیو

Now Reading:

کسی صورت عوام کے حق حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، مولابخش چانڈیو
مولا بخش

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت آئین ، جمہوریت اور عوام کے حق حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی مولابخش چانڈیو نے پانچ جولائی یوم سیاہ پر پیغام میں کہا کہ 5 جولائی 1977ء کو ایک طالع آزما آمر نے آئین توڑ کر جمہوریت پر شب خون مارا ، آج کے دن  عوامی امنگوں، آئین، جہموریت اور انسانیت کا قتل ہوا۔

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ آمر ضیا نے لاکھوں  لوگوں کو جیلوں میں ڈالا، جمہوریت کے ہزاروں کو کوڑے مارے اور سینکڑوں کو قتل کیا، آج کے دن آمر ضیاء نے ایسی تاریکی مسلط کی جس کے بھیانک نتائج  قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔

مولابخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ فرقیواریت ، لسانیت ، انتہاپسندی اور دہشتگری نے پانچ جولائی کی کوکھ سے جنم لیا، عوام سے حق حکمرانی چھین کر کٹھ پتلیوں کو اقتدار میں بٹھانا بھی ضیائی آمریت کا تسلسل ہی ہے

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان حقیقی سیاسی قیادت کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنا کر ضیاء کے مشن کی تکمیل کر رہے ہیں، پانچ جولائی کے شب خون کے باوجود عوام نے کبھی بونے، مصنوعی اور کٹھ پتلی سیاستدانوں کو قبول نہیں کیا۔

Advertisement

خان صاحب کا خطاب منیر نیازی کے کلام کی طرح ہے ، مولابخش چانڈیو

مولابخش چانڈیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ آمر اور ان کی باقیات  رسوا ہوئے اور بھٹو خاندان آج بھی عوام کے دلوں پر راج کر رہا ہے، آج بھی مصنوعی سیاسی قیادت اور آمریت کی باقیات کیلئے بڑا خطرا بلاول بھٹو زرداری ہی ہیں۔

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چیئرمن بلاول کی قیادت میں آئین اور جمہوریت کا علم تھامے ہوئے ہے، ہم کسی صورت آئین ، جمہوریت اور عوام کے حق حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر