Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ سال پاکستانی معیشت کی بحالی کا امکان ہے ، آئی ایم ایف

Now Reading:

آئندہ سال پاکستانی معیشت کی بحالی کا امکان ہے ، آئی ایم ایف
آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت سے متعلق انتہائی اہم بیان سامنے آگیا جس کے تحت آئندہ سال پاکستانی معیشت کی بحالی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے ملکوں کے پالیسی اقدامات کے عنوان سے رپورٹ میں کورونا وائرس پر قابو پانے کےلئے حکومتی اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے اپریل کے وسط سے صوبوں کےساتھ روابط کے ذریعے لاک ڈاون میں بتدریج نرمی کرتے ہوئے صنعتوں کواپنی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چھوٹی دکانوں کو بھی نئے ایس او پیز پر عملدرآمد کےساتھ دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی جبکہ وفاقی حکومت نے 24 مارچ کو 12 سو ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری،آئی ایم ایف نے ریلیف دے دی

Advertisement

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اندرون ملک پروازوں ،ٹرین کی خدمات اور بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سےاندرون ملک اور بیرون ملک نقل و حرکت پر عائد پابندیاں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کوروناوائرس کی وبا کے معاشی اثرات میں کمی لانے کےلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اہم اقدامات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے جبکہ کورونا وائرس کے بحران کے آغاز سے صوبائی حکومتیں موثر مالیاتی اقدامات پر عملدرآمد کررہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر