
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے ایک پیچ پر نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے تحت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اور ریاستی ادارے ایک پیچ پر نہیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مرکزی سطح پر بھی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کریں گے کیونکہ جب تک ایک دوسرے کا مکمل ساتھ نہیں دیں گے، مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آپ کا بجٹ زیرو سے نیچے چلا گیا ہے اور پہلی مرتبہ بجٹ کا حجم کم ہے جبکہ ہمیشہ گزشتہ سال سے حجم زیادہ ہوتا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی اس صورتحال میں باہر سے ہماری کوئی مدد کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کے پانچ سال پورے کرنا قوم کو بد دعا دینا ہے کیونکہ حکومت اور عوام ایک بیچ پر نہیں ہے۔
بعد ازاں سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ کئے جانے والے معاہدوں پر ایک بار پھر نظر ثانی کریں۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدوں کا اصل مقصد معیشت ٹھیک کرنا نہیں ہے بلکہ اپنے ایجنڈے کی تکمیل ہے ۔
انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ جب تک آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر چلتے رہے تو ملکی معیشت کبھی سنبھل نہیں سکتی ہے کیونکہ آج بھی حکومت تمام تر وعدوں، بلندوبانگ دعوﺅں کے باوجو د مہنگائی اور بے روز گاری پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News