
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے کہا ہے کہ سندھ رینجرز کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کے 25 سال مکمل ہونے پر ایک پُروقار اورسادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے بطور مہمان ِخصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر رینجرز ہیڈ کوارٹرز آمد پر ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کور کمانڈر کو خوش آمدید کیا۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ
کور کمانڈر کراچی نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ موجودگی میں جوانوں نے عسکری تربیت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے کہا کہ سندھ رینجرز کے یہ پچیس سال اعلیٰ کارکردگی، پیشہ وارنہ مہارت، فرائض کی بجا آواری اور احساس ذمہ داری جبکہ وطن ، دھرتی کی حفاظت ، امن کیلئے دی گئی قربانیاں فرائض کی بجا اور جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ تقریب کے اختتام پر کور کمانڈرکراچی اور ڈی جی رینجرز (سندھ) عمر احمد بخاری نے یادگار ِشہداء پر پھولوں کی چادر چڑہائی اورفاتحہ خوانی کی۔
واضح رہے اس سے قبل پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا جہاں آئی جی پولیس سندھ مشتاق مہر نے کور کمانڈر کا استقبال کیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نے بہادر پولیس جوانوں کے لیئے آرمی چیف کا پیغام پہنچایا جبکہ یادگار شہداپر حاضری دی،فاتحہ اور پھول چڑھائے اور پولیس اہلکاروں میں تعریف اسناد بھی تقسیم کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News