
مرکزی رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی نے شہر قائد کو ڈبو دیا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر کا کھڑا کیا ہے۔
مرکزی رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ دو دن کی بارش نے حکومت سندھ کی کارکردگی کی پول کھول دی ہے۔
طاہر ملک نے یہ بھی کہا کہ اورنگی ٹاون میں 5 سے 6 فٹ بارش کا پانی کھڑا ہوگیا جبکہ سرجانی, گجر نالہ,کے ڈی اے چورنگی میں کئی فٹ پانی سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔
مرکزی رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک نے مزید کہا کہ شہر قائد کی ابتر صورتحال پر وزیر بلدیات مستغفی ہوں کیونکہ بلدیاتی نمائندے سڑکوں پر پانی کی نکاسی کے بجائے میڈا پر جھوٹے بیانات دینے میں مصروف ہیں۔
نجی بینک میں بارش کا پانی بھرگیا،عملہ میزوں پر چڑھ گیا،ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ گزشتہ روز موسلادھاربارش کے بعد شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا اور گاڑیاں بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،گلستان جوہر بلاک 12 میں پانی جمع ہونے سے کھڑی گاڑیاں ڈوب گئیں جبکہ اسکیم 33 میں واقع رہائشی سوسائٹی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
مختلف علاقوں میں بارش کے باعث 550 سے زائد فیڈر متاثر ہونے سے شہر کے 80 فیصد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
گزشتہ روز بارش کےدوران کرنٹ لگنےکے مختلف واقعات میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق بھی ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News