 
                                                                              پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر،ملک بھرمیں کورونا وائرس کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق ساڑھے تین ماہ کی جائزہ رپورٹ تیارکرلی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے، یومیہ ٹیسٹنگ میں پازیٹو کیسز کم ہورہے ہیں۔
محکمہ صحت کی جائزہ رپورٹ میں 29 اپریل سے 12 جولائی تک کے کیسز کو شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں تین دن کے اوسط کیسز پر نتائج مرتب کیے گئے ہیں۔
29 اپریل کو ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.21 فیصد تھی،14 جون کو کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 22.45 فیصد تک جاپہنچی تھی ۔
رپورٹ کےمطابق جون سے جولائی کے درمیان مثبت کیسز میں 50 فیصد کمی آئی ، 12 جولائی کو کورونا کے مثبت کیسز کی شرح واپس کم ہوکر 11.44 فیصد پر آگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 