
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو دیگر شکایات کے فوری ازالہ میں محتسب کے کردار کے بارے میں حساسیت دی جاسکے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی محتسب انسداد ہراسیت کشمالہ طارق کی ملاقات ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقت کے دوران صدر مملکت کو کشمالہ طارق کی جانب سے محفوظ کام کی جگہیں بنانے میں ادارے کے کردار کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
صدر مملکت عارف علوی نے لوگوں کو تیز اور سستے انصاف کی فراہمی میں فیڈرل اومب ڈسمین سیکرٹریٹ برائے ہراسمنٹ پروٹیکشن کے کردار کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News