
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جماعتی نظم و ضبط کی پابندی ہر کارکن کی اولین ترجیح ہونی چائیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی کارکردگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے قائمہ کمیٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
عمران خان نے کہا کہ کسی کو بھی حدود پھلانگنے یا نظم کے دائرے سے نکلنے کی اجازت نہیں، جزاء و سزا کے مؤثر نظام کے بغیر تحریک انصاف کو جدید سیاسی ادارہ بنانے کا ہدف حاصل نہیں کرسکتے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آئین کی پاسداری اور نظم کی اطاعت کو تنظیمی وجود میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔
وزیراعظم نے وبائی امراض کے جدید ہسپتال کا افتتاح کر دیا
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عید کے موقع پراگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کےزیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ قوم سے اپیل ہے وہ نہ ہو جیسا پچھلی عید پر کیاگیا، کورونا تیزی سےپھیلنےسےاسپتالوں پربہت دباؤپڑا، کوروناکیسزبڑھنےپرلاک ڈاؤن سمیت دیگر اقدامات کئےگئے۔
عمران خان نے مزید کہا تھا کہ اللہ نے بہت کرم کیا ہے، دنیا کے مقابلے میں مشکل وقت سے نکل آئیں گے ، اسمارٹ لاک ڈاؤن کےمثبت نتائج سامنے آئے، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News