Advertisement
Advertisement
Advertisement

سکھ دہشت گرد نہیں، بھارتی وزات داخلہ اپنی غلطی کی اصلاح کرے

Now Reading:

سکھ دہشت گرد نہیں، بھارتی وزات داخلہ اپنی غلطی کی اصلاح کرے
سکھ

شرومنی اکالی دل (ای) کے جنرل سکریٹری مہیندرپال سنگھ نے کہا  ہے کہ سکھ دہشت گرد نہیں، بھارتی وزات داخلہ اپنی غلطی کی اصلاح کرے۔

تفصیلات کے مطابق سکھ تنظیموں دل خالصہ اور شرومنی اکالی دل نے خالصتان جدوجہد سے وابستہ نو سکھوں کو ’’دہشت گرد‘‘ قرار دینے کے بھارتی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی وزارت داخلہ سے اپنی غلطی کی اصلاح کرنے کا مطالبہ کیا ہے

دل خالصہ کے صدر ایچ ایس چیمہ نے پٹیالہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کشمیریوں کے حقوق چھین لئے گئے، پھر بھارتی مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا اور اب سکھ راڈار پر ہیں۔

شرومنی اکالی دل (ای) کے جنرل سکریٹری مہیندرپال سنگھ نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی کی سربراہی میں بھارتی حکومت نے اقلیت دشمن پالیسیوں اور ذہنیت کے ساتھ خالصتان تحریک سے وابستہ نو سکھوں کو کالے قانون کے تحت دہشت گردنامزد کیا ہے۔

سکھ زائر ین کے لئے کرتارپور راہدری کو آج کھولا جائے گا

Advertisement

 صدر ایچ ایس چیمہ اور شرومنی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے اشتعال انگیز اور غیر قانونی اقدام کا کوئی جواز یا منطق نظر نہیں آرہی ہے۔

شرومنی اکالی دل (ای) کے جنرل سکریٹری مہیندرپال سنگھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ سال 5 اگست کو جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق بندوق کی نوک پر چھین لئے گئے، پھر شہریت ایکٹ میں ترمیم کرکے بھارتی مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا اور اب سکھ مودی حکومت کے راڈار پر ہیں۔

صدر ایچ ایس چیمہ اور شرومنی اکالی دل (ای) کے جنرل سکریٹری مہیندرپال سنگھ کا مزید کہ ہم جمہوری ذرائع سے خالصتان کاز کے ساتھ کھڑے ہیں، وقت اس فہرست میں 13 افراد شامل ہیں جن میں چار مسلمان اور نو سکھ ہیں جبکہ یہ سمجھتے ہیں کہ رائے شماری یا ریفرنڈم تنازعات کو حل کرنے کا واحد پر امن طریقہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر