
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ اگر حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہیں تو وہ استعفی دے دیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر عمر نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہیں تو وہ استعفی دے دیں کیونکہ دنیا کی تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے جو اپنے کارناموں کو مافیا اور اپوزیشن کی غلطی ثابت کرتے ہیں۔
محمد زبیر نے کہا ہے کہ یہ حکومت کبھی مافیا کو اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار قرار دیتی ہے یا پھر کبھی اپوزیشن کو قصوروار بتاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عجیب حکومت ہے جس کے سنئیر وزیر خود یہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ باقی دو بھی جائے گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر کرپشن اسکینڈل کے بعد حکومت کے نمائندے کہتے ہیں کہ مافیا کو نہیں چھوڑے گے۔
انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں چینی کی قیمت 55 روپے تھی اور موجودہ حکومت کے آتے ہی 85 روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News