Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوگران میں سیاحتی مقام تک سڑکوں کی تعمیر کے لئے منصوبوں کا افتتاح

Now Reading:

شوگران میں سیاحتی مقام تک سڑکوں کی تعمیر کے لئے منصوبوں کا افتتاح

مانسہرہ: وزیراعلی محمود خان نے شوگران میں سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے تین مختلف  منصوبوں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران کے وژن کے مطابق سیاحت کے فروغ کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے بجٹ میں  ہزارہ کے مختلف سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے لئے 2400 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور ہزارہ ڈویژن میں سیاحت کو فروغ دے کر علاقے کی تقدیر بدل دیں گے کیونکہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے ٹوارزم اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیاحت کے شعبے کو کھولنے کے لئے ایس او پیز تیار کئے گئے ہیں، عید الاضحی کے بعد وفاق اور دیگر صوبوں کی مشاورت سے سیاحت کے شعبے کو کھولنے پر کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

محمود خان نے کہا کہ کورونا کی مشکل صورتحال کے باوجود صوبے میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے کیونکہ کورونا صورتحال سے دیگر شعبوں کی طرح  سیاحت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے جن سڑکوں کا افتتاح کیا ہے ان سڑکوں میں شوگران، گھنول پابرنگ اور  مانور ویلی روڈز شامل ہیں جبکہ ان سڑکوں کی مجموعی لمبائی 35 کلومیٹر ہے اور ان سڑکوں کی تعمیر پر 14 کروڑ سے زائد کی لاگت آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر