
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف بروز ہفتہ شام 4بجے شاہراہ فیصل (نرسری)پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی کہ دھرنے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور ایسی قیادت کاساتھ دیں جو واقعی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہکے الیکٹرک کا ادارہ کراچی کے شہریوں کے لیے عذاب بن گیا ہے، حکومتوں میں شامل پارٹیاں کے الیکٹرک کی سرپرستی کررہی ہیں اور یہ ادارہ کراچی کے شہریوں پر ظلم ڈھارہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے یہ بھی کہا کہکراچی کے شہریوں پر ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے شہریوں پر بجلی بم گرایا ہے جبکہ حکومتوں میں شامل جماعتیں کراچی کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔
بجلی کے حصول کیلئے لگائے گئے کنڈے جان لیوا ہوسکتے ہیں، ترجمان کے الیکٹرک
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے میں حکومتی جماعتیں شامل ہیں، حکومتوں میں شامل پارٹیاں نام نہاد طریقے سے کوشش کررہی ہیں کہ کس طرح کے الیکٹرک کو سپورٹ کیا جائے۔
اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ سخت گرمی کے باوجود شہر بھر میں بدترین لوڈ شیڈنگ ، عوام پر ظلم و لوٹ مار اور بارش کے دوران کے الیکٹرک کی نا اہلی کے باعث کرنٹ لگنے سے اموات پر کے الیکٹرک خلاف ہفتہ 11جولائی کو 4بجے دن شاہراہ فیصل نرسری پر دھرنا دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News