
مسافروں کی سہولت کیلیے پاکستان ریلوے کی جانب سے ایک بڑا اقدام کرتے ہوئے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
عیدالاضحی کے موقع پر چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، خصوصی ٹرینیں لاہور سے کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ کے لئے چلائی جائیں گی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق خصوصی ٹرینیں لاہور سے کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ کے لئے چلائی جائیں گی۔
تمام اسپیشل ٹرینوں کی بکنگ کا سلسلہ آج سے شروع کردیا جائے گا۔
تمام ٹرینوں میں بکنگ کے وقت ایس او پیز کے مطابق صرف 60 فیصد نشستیں بکنگ کیلیے دستیاب ہوں گی۔
پہلی ٹرین 28 جولائی کو 11 بج کر 48 منٹ پر مسافروں لے کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News