Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمارٹ لاک ڈاون کے بعد پاکستان میں کورونا کی عالمی وبا میں کمی آرہی ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

سمارٹ لاک ڈاون کے بعد پاکستان میں کورونا کی عالمی وبا میں کمی آرہی ہے، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاون کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا میں کمی آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں کے دوران دوطرفہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمودقریشی نے اماراتی ہم منصب کوکوروناسےنمٹنےکے لیے اقدامات سےآگاہ کیا جبکہ پاکستان کے لیے طبی معاونت پر اماراتی وزیرخارجہ کاشکریہ ادا بھی کیا۔

اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فون پر کہا کہ آپ کی علالت کی خبر سن کر بہت تشویش ہوئی تھی، خوشی ہے کہ آپ روبہ صحت ہیں جس پر شاہ محمود قریشی نے دوران علالت اماراتی وزیرخارجہ کی طرف سےنیک تمناؤں پراظہار تشکر کیا۔

پاکستان نے کورونا پر قابو پانے کیلئے 8ارب ڈالر کا پیکج دیا،وزیرخارجہ

Advertisement

وزیرخارجہ نے مریخ کے لیے پہلے خلائی مشن پر اماراتی وزیر خارجہ کو مبارک باد دی جبکہ اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ یو اے ای عالمی تعاون سے کرونا ویکسین کی تیاری میں مصروف ہے۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں کرونا کے خلاف کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کئےگئے اقدامات خصوصاً مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاون کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا میں کمی آرہی ہے او ر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد نئے مریضوں سے زیادہ ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے صورت حال معمول پر آنے کے بعد جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر