Advertisement
Advertisement
Advertisement

اووربلنگ ثابت ہوئی تو صارفین کوایک ایک پائی واپس کی جائے گی ، گورنر سندھ

Now Reading:

اووربلنگ ثابت ہوئی تو صارفین کوایک ایک پائی واپس کی جائے گی ، گورنر سندھ
گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اگر اووربلنگ پر ایک پائی بھی ثابت ہوئی تو کے ای صارفین کوایک ایک پائی واپس کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں نے عوام کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ اوور بلنگ کی شکایات کی جانچ پڑتال کریں گے۔

Advertisement

اپنے بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف اوور بلنگ کے حوالے سے نیپرا کو  خط لکھا ہے اور اگر اگر اووربلنگ پر ایک پائی بھی ثابت ہوئی تو کے ای صارفین کوایک ایک پائی واپس کی جائے گی۔

واضح رہے اس سے قبل کے الیکٹرک کے خلاف اوور بلنگ کے الزام پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چئیرمین نیپرا کو خط میں لکھا کہ کے الیکٹرک سے کراچی کے رہائشی، تاجر سب ہی پریشان ہے۔

مراسلے کے مطابق کے الیکٹرک کے خلاف اوور بلنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں ،تحقیقات کے بعد نیپرا کے الیکٹرک کو اضافی بلنگ کی رقوم فوری واپس کرنے کاپابند بنائے۔

کے الیکٹرک کی اوور بلنگ ، گورنرسندھ کا نیپرا خط

خط میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک عام شہری کے لیے برا خواب ثابت ہورہا ہے اور جب اووربلنگ کے خلاف شہری کمپلینٹ کرتے ہیں تو ان سے کہا جاتا ہے پہلے بل جمع کرائیں۔

Advertisement

خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ نیپرا زائد بلنگ کا آڈٹ کرے ، عوام حمایت بہتر حکمرانی جاری کیا جائے یہ بلنگ درست ہے کہ نہیں جو بل ادا ہوچکے ہیں ان کا رقم واپس کی جائے

گورنر ہاؤس کی جانب سے نیپرا چیئرمین کو بھیجے جانے والے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیپرا موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری احکامات جاری کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر