
صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حیسن شاہ نے کہا ہے کہ اس بار کراچی کے لئے جو سائن کئے گئے ہیں وہ تقریباً پانچ سو ارب روپے سے زیادہ کے پروجیکٹ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ اور مئیر کراچی وسیم اختر نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لئے لگایا جانے والا پیسہ ضائع ہوجاتا ہے لیکن اس بار ہم نے پورا پلان تیار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بارشوں کے نالوں کی صفائی کا کام دے دیا گیا ہے اور کام مکمل ہونے تک پوری ادائیگی نہیں کی جائیگی جبکہ کام مکمل ہونے کے بعد کراچی آنے والی بارشوں کے لئے تیار ہوجائے گا۔
ناصر حیسن شاہ نے مزید کہا ہے کہ عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ عید کے موقع پر کچرا نالوں میں نہ پھیکیں لیکن اس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ جب تک نالوں کے قریب چھوٹی چھوٹی جھگیاں ہوگی تب تک نالوں میں کچرا گرتا رہیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں نالوں کے قریب جھگیوں کا ہونا ایک بڑا مسئلہ ہے اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا ترقیاتی کاموں میں لگائے جانے والا پیسہ ضائع ہی ہوتا رہیگا۔
ناصر حسین شاہ نے بتایا ہے کہ ڈی ایم سی کے نالوں کے لیے سندھ حکومت نے الگ بجٹ رکھا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News